منگل, فروری 4, 2025
اشتہار

وزیراطلاعات پنجاب جھوٹ نہ بولیں ورنہ پیکاایکٹ کی لپیٹ میں آجائیں گی، ترجمان حکومت سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ وزیراطلاعات پنجاب جھوٹ بولنے سے احتیاط کریں ورنہ پیکاایکٹ کی لپیٹ میں آجائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے بیان کے بعد ردعمل دیتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ عوامی منصوبوں پر جھوٹی تختیوں اور دعوؤں پر بھی پیکا ایکٹ لگ سکتا ہے، پاکستان میں تمام بڑے منصوبے پی پی قیادت کی مرہون منت ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بھٹو نے ایٹمی طاقت بنایا دنیا نے مانا، ن لیگ نے تمغہ سجایا دنیا نے دیکھا، بےنظیربھٹو نے توانائی بحران سے نکالنے کےلئے تھرکول منصوبہ شروع کیا،

سعدیہ جاوید کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ نےتھرکول منصوبے پر بھی ہاتھ صاف کرنے اور اپنا لیبل لگانے کی کوشش کی، صدر مملکت آصف زرداری نے ملک کی ترقی کا ضامن سی پیک منصوبہ دیا۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ن لیگ سی پیک پربھی حق جتانے کی کوشش میں لگی رہتی ہے، گوادر پورٹ، کے پی کو شناخت سمیت اہم کارنامے پی پی نے سرانجام دیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں