بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

وزیراعظم خوش نہیں، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، وزیر اطلاعات پنجاب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم  ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر خوش نہیں، پارٹی میں مختلف آرا تھیں، دیکھتےہیں کیاہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے وزیراعظم کے ٹوئٹ کے بعد تنخواہوں میں اضافے پر اظہارلاتعلقی کرتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر خوش نہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا تنخواہوں میں اضافہ پرپارٹی میں مختلف آرا تھیں، مخالفت میں رائے دینے والوں می شامل ہوں، دیکھیں اب کیا ہوتا ہے۔

صمصام بخاری نے کہا بہت سارے ورکرز ایم پی اے بنے ،جن کو دیکھ کرتنخواہ میں اضافہ ہوا، بنیادی تنخواہ دیکھی جائے تو16،17گریڈ کے افسر کے برابر تنخواہ ہے۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم اراکینِ پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پربرہم

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تنخواہوں میں اضافے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا پنجاب اسمبلی کی جانب سے اراکین اسمبلی، وزراء خصوصاً وزیراعلیٰ کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کافیصلہ سخت مایوس کن ہے، پاکستان خوشحال ہوجائےتوشاید یہ قابلِ فہم ہومگر ایسے میں جب عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی وسائل دستیاب نہیں،یہ فیصلہ بالکل بلاجواز ہے۔

گذشتہ روز پنجاب اسمبلی میں اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا تھا ، جس کے مطابق اراکین اسمبلی کوماہانہ ایک لاکھ 95 ہزارتنخواہ ملےگی جبکہ اراکین اسمبلی کی بنیادی تنخواہ 80 ہزارروپےکردی گئی۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی ہر ماہ 2 لاکھ 60ہزار روپے ، ڈپٹی اسپیکر 2 لاکھ 45ہزار روپے اور وزیراعلیٰ پنجاب4 لاکھ 25 ہزار روپے تنخواہ ماہانہ لیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں