تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پنوعاقل واقعہ: قتل سے قبل معصوم آفاق پر بہیمانہ تشدد کا انکشاف

سکھر: پنوں عاقل میں زیادتی کے بعد قتل کئے جانے والےبارہ سالہ آفاق پر سخت تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنوعاقل میں بچے کو زیادتی کے بعد قتل کئے جانے سے متعلق مزید اہم انکشافات ہوئے ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچے سے زیادتی کو ثابت ہوگئی تھی۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بچے کو زیادتی کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا، موت سے پہلے بارہ سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد بھی کیا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتول بچے کے ناک ،آنکھ ،ہونٹ سمیت دیگر جگہوں پر نو سے زائد زخموں کے نشانات بھی ملے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کی چھ تاریخ کو نماز پڑھنے کے لئے مسجد جانے والے بچے کی لاش مسجد کی چھت سے ملی تھی، اندوہناک واقعے کے بعد پنوعاقل شہر میں شدید احتجاج کیا گیا تھا۔

مقتول بچے آفاق کے والد احسان واگھو کالج کے لیکچرار ہیں، مقتول کے ورثاء نے اعلیٰ حکام سے ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  نماز پڑھنے جانے والے بچے کی لاش برآمد

سماجی تنظیموں کی جانب سے شدید احتجاج کے باعث پولیس نے پھرتی سے کیس کی تفتیش کی اور مرکزی ملزم کو گرفتار کیا۔

سفاک ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے ایس ایس پی سکھر نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم شفیق جتوئی نے 12سالہ آفاق واگھو کے ساتھ بدفعلی کی اور پکڑے جانے کے خوف سے پھندا ڈال کر بے دردی سے قتل کیا، ملزم اعتراف جرم کرچکا ہے

Comments

- Advertisement -