سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر14 کشمیری نوجوانوں کو شہید اور3 صحافیوں سمیت متعدد افراد کو زخمی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔ ایک اور واقعے میں ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 10 کشمیریوں کو شہید کردیا۔
نوجوانوں کی شہادت کے بعد عوام سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، بھارتی پولیس اور فورسز کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس پیلٹ گنز اور غلیل کا استعمال کیا جس دوران 3 صحافی بھی زخمی ہوئے۔
دوسری جانب کشمیری رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمرفاروق اور یاسین ملک کی جانب سے سری نگرمیں نوجوانوں کی شہادت پر آج شٹر ڈاؤن ہڑتال اور سوگ کا اعلان کیا ہے۔
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 20 نوجوان شہید
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 2 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر فائرنگ کرکے20 کشمیری نوجوانوں کو شہید جبکہ 300 سے زائد افراد کو زخمی کردیا تھا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔