تازہ ترین

خصوصی افراد کے لیے اقدامات پر 4 ہفتے میں لائحہ مرتب کیا جائے: وزیرِ اعظم کی ہدایت

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے تمام وزارتوں، ڈویژنز اور صوبائی حکومتوں کو خصوصی افراد کے لیے اقدامات پر لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم نے خصوصی افراد کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات پر مکمل طور عمل در آمد کو یقینی بنانے کے لیے سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

[bs-quote quote=”دو فی صد کوٹے پر مخصوص افراد کی بھرتی نہ ہونے کے برابر ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”مراسلہ”][/bs-quote]

وزیرِ اعظم عمران خان نے سفارشات اور لائحہ عمل آئندہ 4 ہفتے میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

لائحہ عمل کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور صوبائی حکومتوں کو ذمہ داری دی گئی، حکومت سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 2 فی صد کوٹے پر خصوصی افراد کی بھرتی نہ ہونے کے برابر ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کوٹے کا استعمال اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی افرادی قوت کی بنیاد پر کیا جانا چاہیے۔


یہ بھی پڑھیں:  حکومت نے وزیر اعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا وعدہ پورا کردیا


ذمہ داریاں تقسیم کرتے ہوئے سماعت سے محروم افراد کے ڈرائیونگ لائسنس کی ذمہ داری وزارتِ داخلہ کو دی گئی، جب کہ معذور افراد کو مفت وہیل چیئر کی ذمہ داری وزارتِ صحت کو دی گئی۔

مراسلے کے مطابق بصارت سے محروم افراد کو سفید چھڑی کی فراہمی کی ذمہ داری بھی وزارتِ صحت کو دی گئی، ہیلتھ کارڈ کی ذمہ داری وزارتِ صحت اور صوبائی حکومتوں کو دی گئی۔ خصوصی افراد کو گھروں کی فراہمی کی ذمہ داری وزارتِ ہاؤسنگ کو دی گئی۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ متعلقہ وزارتیں اور صوبائی حکومتیں 4 ہفتے میں لائحہ عمل وزیرِ اعظم آفس بھجوائیں۔

Comments

- Advertisement -