جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کراچی: دبئی سے 6 ہزار مضر صحت انجکشن اسمگل کرنے والی خاتون ریمانڈ پر کسٹمز کے حوالے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرِ قائد کی مقامی عدالت میں بھینسوں کو لگائے جانے والے مضر صحت انجیکشنز کی اسمگلنگ کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں انجیکشنز اسمگل کرنے والی ملزمہ کو پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھینسوں کو لگائے جانے والے مضر صحت انجیکشنز کی اسمگلنگ کیس میں دبئی سے 6 ہزار مضر صحت انجکشن اسمگل کرنے والی خاتون کو پیش کیا گیا۔

عدالت نے ملزمہ صائمہ کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر کسٹمز کے حوالے کر دیا، کسٹم حکام کے مطابق ملزمہ کو علامہ اقبال ایئر پورٹ لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔

کسٹم حکام نے بتایا ہے کہ ملزمہ دبئی سے 6 ہزار مضر صحت انجکشن اسمگل کر رہی تھی، لاہور کی مقامی عدالت نے ملزمہ کا راہداری ریمانڈ منظور کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  گوشت کھانے سے قبل اس کے خطرناک نقصانات جانیں

اسمگلنگ کیس کے تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزمہ صائمہ سے مزید تفتیش میں شواہد مل سکتے ہیں اور دیگر ملزمان تک بھی رسائی ہوگی۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے زیادہ پیداوار کے لیے بھینسوں کو لگائے جانے والے ہارمونز کے انجیکشنز پر پابندی لگائی گئی ہے، انجیکشنز کی مدد سے حاصل کی گئی پیداوار کو انسانی صحت کے لیے مضر قرار دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں