جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

پولیس اہلکار مرغے کی سکیورٹی پر معمور، مگر کیوں؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست پنجاب میں مرغے کو پولیس کی جانب سے سکیورٹی فراہم کرنے کا انوکھا کیس سامنے آگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر بھٹنڈہ کے گاؤں بلوانہ میں مرغوں کی غیر قانونی لڑائی کے دوران پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کی۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم ایک ملزم گرفت میں آیا۔

پولیس کو موقع سے دو مرغے زخمی حالت میں ملے جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک تھی۔ ان کو طبی معائنے کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن دورانِ علاج ایک مرغا ہلاک ہوگیا۔

دوسرے مرغے کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جسے پولیس نے ملزمان کے خلاف ثبوت کے طور پر محفوظ رکھا ہے اور اسے سکیورٹی بھی دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران 11 ٹرافیاں بھی برآمد ہوئیں جس سے تصدیق ہوتی ہے کہ مرغوں کی لڑائی کا مقابلہ منعقد کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں