منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی انجینئر دم توڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: روشنیوں کے شہر کراچی میں سندھ پولیس جرائم پر قابو نہ پاسکی، دن با دن شہر قائد جرائم پیشہ عناصر کا گڑھ بن گیا جہاں دن ہو یا رات گھر کی دہلیز ہو یا شاہراہیں، کراچی والے کہیں محفوظ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹے میں ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک بچے سمیت 3 افراد جان سے چلے گئے، ملیر کے علاقے میں گزشتہ روز ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری بھی دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت انجینئر شعیب شفقت کے نام سے ہوئی ہے، مقتول کا آبائی تعلق میرپور خاص نوکوٹ سے ہے اور وہ ٹیکسٹائل مل میں ملازمت کرتا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول شعیب اپنی خالہ کے گھر افطاری کیلئے آیا تھا، اس دوران موٹر سائیکل سوار 3 ڈکیت نے اس سے موبائل، بائیک اور پرس چھینے کی کوشش کی، مزاحمت  کرنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکو گرفتار اور ایک فرار ہوگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں