ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

زخمی بندریا علاج کے لیے خود اسپتال پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

انسان کو چوٹ لگنی ہے تو وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس چلے جاتے ہیں لیکن اگر پالتو جانوروں کو کچھ ہوجائے تو انہیں ان کے مالک اسپتال لے جاتے ہیں۔

بھارتی ریاست بہار کے علاقے سہرسہ میں ایک انوکھے واقعے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک زخمی بندریا اپنے بچے کو لے کر شاہ زمان کے علاقے میں واقع ایک پرائیویٹ کلینک میں علاج کے لیے پہنچی۔

ڈاکٹر ایس ایم احمد کے کلینک میں دوپہر کے وقت اچانک ایک بندریا اپنے بچے کے ساتھ آئی اور مریضوں کی میز پر بیٹھ گئی۔ بندریا کے چہرے پر زخموں کے نشانات تھے، شاید کسی نے اس کو پتھر مارا تھا جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگئی تھی۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ پہلے تو وہ خود بھی تھوڑا ڈر گئے لیکن چہرے پر زخم دیکھ کر سمجھ گئے کہ یہ بندریا علاج کیلئے آئی ہے اور انہوں نے اس کو تشنج کا انجکشن دیا تو بندریا نے آرام سے ٹیکہ لگوالیا اور چہرے کے زخم پر دوا بھی لگوائی اور مریضوں کی میز پر لیٹ کر آرام بھی کیا۔

انسانوں کے ڈاکٹر کے کلینک میں پیش آنیوالے اس واقعہ کو دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے جنہیں ہٹاکر ڈاکٹر نے بندریا کو جانے کا راستہ دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں