بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

دنیا کے انوکھے اور عجیب و غریب گھر

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا میں رہنے والے مہم جو اور انفرادیت پسند افراد ہر شے میں مہم جوئی اور انفرادیت چاہتے ہیں چاہے وہ کوئی سفر ہو، یا ان کے زیر استعمال رہنے والی کوئی بھی معمولی شے۔

اسی طرح یہ افراد اپنے رہنے کے گھروں کو بھی عجیب وغریب انداز میں تخلیق کرتے ہیں۔ ایسے افراد اگر تخلیقی صلاحیت کے حامل ہوں تو ان کا فن اور انفرادیت کا شوق ان کی بنائی گئی چیزوں کو شاہکار بنا دیتا ہے۔

آج ہم آپ کے سامنے دنیا کے ایسے ہی کچھ عجیب و غریب گھر پیش کر رہے ہیں۔ یہ گھر دیکھنے میں بھی بے حد خوبصورت لگتے ہیں اور انہیں دیکھ کر بے اختیار یہاں رہائش اختیار کرنے کا دل چاہتا ہے۔

- Advertisement -

9

سوئٹزر لینڈ میں 13 ہزار فٹ بلند پہاڑ کی چوٹی پر واقع اس گھر میں رہائش رکھنا دل گردے کا کام ہے۔ دروازہ کھلتے ہی آپ کا سامنا پہاڑوں، بادلوں اور خلا سے ہوتا ہے۔

5

پرتگال کی سرحد پر واقع یہ گھر ایک بڑے پتھر کے اندر تعمیر کیا گیا ہے۔

7

اسی طرح کا ایک اور گھر وسطی یورپ کے علاقے بوکووینیا میں بھی ہے جو دیکھنے میں کسی قدیم دور کے چرواہے کا گھر لگتا ہے۔

8

مکمل طور شمسی پینلز سے تیار کیا گیا یہ گھر توانائی کی ضروریات میں خود کفیل ہے۔

3

جاپان میں واقع اس گھر کو دیکھ کر بظاہر یوں لگتا ہے کہ یہ بغیر چھت اور دیواروں کے ہے لیکن درحقیقت یہ مکمل طور پر شیشے سے بنایا گیا ہے۔

دن بھر سورج کی روشنی ان شیشوں کے ذریعہ گھر میں داخل ہوتی ہے جس سے مکینوں کو مصنوعی روشنی کے استعمال کی ضرورت ہی نہیں پڑتی۔ یہی نہیں اس گھر میں رہنے والے چاندنی راتوں، بارش اور بوندا باندی کا بھی صحیح معنوں میں لطف اٹھاتے ہیں۔

2

سوئٹزر لیںڈ کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں یہ گھر ایک ڈھلان کے اندر تراشا گیا ہے۔ یہ صحیح معنوں میں لفظ ’زیر زمین‘ کی عکاسی کرتا ہے۔

11

امریکی ریاست ٹیکسس میں ایک پہاڑی پر تعمیر کیے گئے اس گھر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ مکمل طور پر لوہے سے بنا ہوا ہے۔ اس کی تعمیر میں 110 ٹن لوہا استعمال کیا گیا ہے۔

4

فطرت سے محبت کرنے والے کسی شخص نے یہ گھر کینیڈا کے جنگل میں بنایا ہے۔ درخت پر رہنے کا قدیم طریقہ لیکن گھر میں موجود تمام جدید سہولیات کے باعث جنگل میں رہائش رکھنا بے حد آسان ہوگیا ہے۔

6

میکسیو میں بنایا گیا یہ گھر سمندری گھونگھے کے خول جیسا ہے۔

10

آئس لینڈ کے ایک دور دراز جزیرے پر واقع یہ گھر ان افراد کے لیے نہایت موزوں ہے جو دنیا اور دنیا والوں سے بچ کر رہنا چاہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں