اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے شیلٹرہوم منصوبے کو ایک سال مکمل ہوگیا، منصوبے کو ملک بھرمیں زبردست پذیرائی ملی، لاکھوں افراد منصوبے سے مستفید ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے شیلٹرہوم منصوبے کو ایک سال مکمل ہوگیا، منصوبے کو ملک بھرمیں زبردست پذیرائی ملی، لاکھوں افراد منصوبے سے مستفید ہوئے۔
کھلے آسمان تلے راتیں گزارنے والے افراد کومحفوظ پناہ گاہ ملی، بھوکے پیٹ سونے والے مستحق افراد کو 2 وقت کا کھانا دیا گیا۔ پناہ گاہ آنے والے شہری نے کہا کہ نوازشریف نے 30 سال حکومت کی کبھی غریب کا نہیں سوچا، آج ہمیں عزت واحترام سے کھانا اور رہائش مل رہی ہے۔
شہری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے لیے دن رات دعائیں کرتے ہیں، انشااللہ عمران خان دوبارہ اقتدار میں آئیں گے، وزیراعظم کا ریاست مدینہ کاخواب،50 لاکھ گھروں کا منصوبہ مکمل ہوگا۔
شہری کے مطابق پہلے ہم جیسوں کو کوئی پوچھتا نہیں تھا اب عزت ملتی ہے، ہم مزدور پہلے کوڑا دانوں کے قریب بدبو میں سوتے تھے، اب ہمیں اچھی رہائش ملی ہے۔
شہری نے بتایا کہ بطورمسافر کبھی سفرکرتے تھے تو رہنے کو جگہ نہیں ملتی تھی، وزیراعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں اب سفرکرتے ہیں تو محفوظ پناہ گاہ ملتی ہے۔