جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

انشااللہ ٹرافی پاکستان آرہی ہے، وزیراعظم آفس

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم آفس نے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کی ‏ٹرافی پاکستان آرہی ہے۔

ٹوئٹر پر پاکستانی ٹیم کی تصویر شیئرکرتے ہوئے وزیراعظم آفس نے پیغام میں کہا کہ پوری قوم کوٹیم پاکستان ‏پرفخر ہے پاکستان واحدٹیم ہےجوایونٹ میں ناقابل شکست رہی۔

وزیراعظم آفس نے سیمی فائنل کیلئے بابر الیون کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ، ٹرافی ‏پاکستان آرہی ہے۔

- Advertisement -

گرین شرٹس کی عالمی کپ میں کامیابیوں کا سلسلہ برقرار ہے، پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو باآسانی ہرا کر ٹی ‏ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کر لی ہے۔آج کی فتح کے بعد گرین شرٹس ‏‏10 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں پہلے نمبر پر آ گئی اور اب اس کا سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے مقابلہ ہوگا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کامیابیوں کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم متحد ہو کر کھیل رہے ہیں، ایک یونٹ ‏بن کر ایک دوسرے کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں