جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

انشا اللہ بہت جلد پاکستان میں سود کے کاروبارکو بند کریں گے،اسد قیصر

اشتہار

حیرت انگیز

صوابی: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ انشا اللہ بہت جلد پاکستان میں سود کے کاروبارکو بند کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پنج پیر ضلع صوابی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موڈیز نے رپورٹ جاری کی پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ایکسپورٹ الحمدللہ مزید بہتری کی طرف جا رہی ہے،بہتر پالیسیاں وزیراعظم عمران خان کی سیاسی بصیرت کا مظہر ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ضلع صوابی کے لیے ایک ارب 70 کروڑ روپے کا پیکج منظور کیاگیا ہے،نوجوانوں کے لیے 58 اسپورٹس گراؤنڈ تعمیر کیے جائیں گے،سڑکیں،تعلیمی ادارے اور اسپتال ترجیحی بنیاد پرقائم کیے جا رہے ہیں،ہر علاقے میں گھرگھر تک سوئی گیس کی سہولیت پہنچا کر دم لوں گا۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ سود کے کاروبار کے خلاف بھی ایک بل پر کام جاری ہے،انشا اللہ بہت جلد پاکستان میں سود کے کاروبار کو بند کریں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم کو بھی بہت جلد پائیہ تکمیل تک پہنچایاجائے گا،مدارس میں بھی طلبہ کو انگلش اورسائنسی تعلیم دی جائےگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں