تازہ ترین

حافظ نعیم الرحمٰن اور علی زیدی کی ملاقات کا اندرونی احوال سامنے آگیا

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن اور پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کے درمیان آج ہونے والی ملاقات کا اندرونی احوال سامنے آگیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جماعت اسلامی نے براہ راست میئر کے لیے پی ٹی آئی سے تعاون نہیں مانگا۔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پہلے نشستوں کا معاملہ اور پھر حتمی نتیجہ آنا چاہیے۔

جماعت اسلامی کے وفد نے پی ٹی آئی کے مؤقف سے اتفاق کرلیا۔ فارم 11 کے معاملات سے متعلق دونوں جماعتوں کی مشترکہ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ ہوا۔ کمیٹی میں بلال غفار، ارسلان تاج، راجہ عارف سلطان اور انجینئر صابر احمد شامل ہوں گی۔

کمیٹی کی پہلی ملاقات جلد ہوگی جبکہ ایک ہفتے میں معاملات فائنل کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے دبے الفاظ میں میئر کے لیے حمایت مانگی، پیپلز پارٹی کی کسی صورت حمایت نہیں کریں گے۔

Comments

- Advertisement -