ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

لاک ڈاؤن نرمی سے متعلق وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: لاک ڈاؤن نرمی سے متعلق وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، کابینہ نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی لانے پر اتفاق رائے کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران اراکین لاک ڈاؤن میں مزید نرمی لانے پر اتفاق کا اظہار کیا، وزیر اعظم نے اجلاس میں کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن پر کھل کر گفتگو کی۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا میں شروع دن ہی سے لاک ڈاؤن کا حامی نہیں ہوں، آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن میں مزید نرمی لائیں گے۔ اجلاس میں وزیر اعظم نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس کھولنے کا بھی عندیہ دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ صوبوں سے اتفاق رائے کے بعد جلد ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس کھول دیں گے، لوگوں کو ایس او پیز کی پابندی اور احتیاطی تدابیر کی ترغیب دینا ہے۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس ، متعدد نکات کی منظوری

ذرایع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں معاون خصوصی اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے اشتہاری مہم کے لیے فنڈز مانگ لیے، انھوں نے کہا احساس پروگرام کے تحت اربوں روپے کی رقم تقسیم ہوئی لیکن تشہیر کے لیے نہیں، فنڈز فراہم کیے جائیں تاکہ اچھے کام کو مشتہر کیا جا سکے۔

اس پر وزیر اعظم عمران خان نے متعلقہ وزارتوں کو اشتہارات کے لیے فنڈز فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں