جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

بڑے وعدے ، وزیراعلیٰ پنجاب سے جہانگیر خان ترین گروپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جہانگیر خان ترین گروپ کے ارکان سے آئندہ بجٹ میں ترقیاتی اسکیمیں دینے کا وعدہ کرلیا اور تمام مسائل ایک ماہ میں حل کرانے کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے جہانگیر خان ترین گروپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ترین گروپ کے ارکان اپنے دکھڑے وزیراعلیٰ کو بتاتے رہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ارکان اسمبلی کو آئندہ بجٹ میں ترقیاتی اسکیمیں دینےکا وعدہ کیا ، جہانگیر ترین گروپ کےارکان بدھ تک حلقوں سے  وابستہ ترقیاتی اسکیمیں جمع کرائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے ارکان اسمبلی کے حامیوں پر درج مقدمات فوری واپس لئے جائیں اور گروپ سے وابستہ وزرا،معاونین کےکاموں کوترجیحی بنیاد پر حل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سے ملنے والے 11 ارکان نے پولیس،محکمہ مال افسران کے تبادلوں کی سفارشات کیں، جس پر وزیراعلیٰ کی جانب سے مسائل ایک ماہ میں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے بیان بازی کرنیوالے وزرا کو بھی خاموش کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں