کراچی : وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں ایم کیوایم نے چار دفاترکھولنے کا مطالبہ کردیا، جس کے بعد حیدر آباد زون کا دفتر دے دیا گیا جبکہ 3 دفتر دینے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اورایم کیو ایم کےدرمیان ملاقات کا احوال سامنے آگیا ، ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے ہمارا اچھا تعلق ہے، وفاق ،صوبے میں ہمارے بہت اچھے تعلقات رہے ہیں۔
جس پر خالدمقبول نے کہا ہمارے اچھے تعلقات اورالیکٹ ہونےسے کوئی فائدہ نہیں ، ان تعلقات سے عوام کو اب تک کیا فائدہ مل رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےملاقات میں ایم کیو ایم نے شکایتیں کرتے ہوئے کہا ہماری سیاسی سرگرمیاں بحال نہیں کرنے دی گئیں۔
عمران خان نے خالدمقبول صدیقی سے مکالمے میں کہا آپ کو سیاسی سرگرمیاں کرنے دیں گے، ایم کیو ایم نے شکوہ کیا کہ حیدرآباد یونیورسٹی کی تعمیر نہیں ہوئی ، جس پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی بنےگی لیکن کسی اور نام سے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت سے 4 دفاتر کھولنے کا مطالبہ کیا تھا، جس میں سے حیدر آباد زون کا دفتر دے دیا گیا جبکہ خورشید بیگم،گلشن ٹاؤن آفس اور لیاقت آباد آفس دینے سے انکار کردیا۔
دوسری جانب ذرائع ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ سیاسی صورتحال دیکھ کرفیصلہ کریں گے، عدم اعتمادپروفاق رابطہ کرےگی تو سوچیں گے، وفاق رابطہ کرتا ہے تو رابطہ کمیٹی سےمشاورت کرکے جواب دیں گے۔