تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ہیکرز سرگرم: انسٹاگرام صارفین کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ

سان فرانسسکو: فیس بک کی زیرملکیت موبائل ایپلیکیشن انسٹاگرام صارفین کے اکاؤنٹ ہیک ہونے کا خطرہ بڑھ گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام کے ہزاروں صارفین کو رواں ہفتے پاسورڈ تبدیل ہونے کا ٹیکسٹ میسج وصول ہوا۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ کوئی گروپ صارفین کے اکاؤنٹس ہیک کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

یہ بات بھی سامنے آئی کہ جن صارفین نے اُس میسج پر عمل کیا تو وہ اپنے اکاؤنٹس سے ہاتھ دھو بیٹھے۔صارفین کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے فراڈ کر کے آئی ڈیز ہیک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا کہ اگر اُن کے پاس پاسورڈ تبدیلی کا کوئی پیغام آئے تو وہ فوراً اپنے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کریں اور جتنی جلدی ممکن ہو پاسورڈ تبدیل کر کے اسے کچھ گھنٹوں کے لیے پرائیوٹ کردیں۔

انسٹاگرام کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی۔

چند صارفین کا مانناہے کہ انسٹاگرام کی جانب سے ہونے والی تبدیلی کا فائدہ ہیکرز نے اٹھایا اور انہوں نے سیکڑوں صارفین کے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی۔

یاد رہے کہ انسٹاگرام کی جانب سے پاسورڈ کی تبدیلی کا میسج نہیں بلکہ ای میل بھیجی جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -