جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

بےخبر صارف نے اداکارہ یمنیٰ زیدی کو کیا مشورہ دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی کی اداکاری سے بےخبر مداح نے اداکارہ کو شوبز کی دنیا میں کام کرنے کا مشورہ دیدیا۔

پاکستانی شوبز شخصیات اپنے مداحوں سے رابطے میں رہنے کیلئے سوشل میڈیا کے ذریعے لائیو سیشن کرتے ہیں جس میں مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دیتے ہیں۔

معروف شخصیات کا لائیو سیشنز کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں آج کل عام ہے لیکن اکثر اوقات لائیو سیشنز کے دوران کچھ ایسے واقعات رونما ہوجاتے ہیں جو انٹرنیٹ پر کافی مقبولیت حاصل کرتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ اداکارہ یمنیٰ زیدی کے ساتھ پیش آیا، جس میں ایک صارف کی جانب سے اداکارہ کی خوبصورتی اور معصومیت کی تعریف کی کرتے ہوئے اداکاری کرنے کا مشورہ دیا گیا۔

یمنیٰ زیدی انسٹا لائیو کے دوران اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت میں مصروف تھیں کہ ایک سوشل میڈیا صارف نے کمنٹ باکس میں لکھا کہ ’آ پ کی شکل اچھی ہے، آپ کو اداکارہ ہونا چاہیے’۔

صارف کے مزےدار کمنٹ کی بدولت لکس اسٹائل ایوارڈ 2021 جیتنے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی کی پوسٹ لمحے بھر میں وائرل ہوگئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں