اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

انسٹا گرام نے ٹک ٹاک کا فیچر کاپی کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام نے مختصر ویڈیوز کے لیے مقبول ایپ ٹک ٹاک کا ایک اور فیچر کاپی کرلیا ہے۔

ٹیک کرنچ کے مطابق انسٹا گرام نے ٹک ٹاک جیسی فل اسکرین فیڈ کی آزمائش کی ہے۔ اس سے صارفین کو انسٹا گرام پر ٹک ٹاک کی طرح فوٹوز اور ویڈیوز ورٹیکل شکل میں نظر آئیں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسری اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تصاویر اور ویڈیوز زیادہ بڑی شکل میں ہوم فیڈ پر نظر آئیں گی۔

کمپنی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لائیکس، کمنٹس اور کیپشنز کے فیچر پوسٹ کے اوپر نظر آ رہے ہیں۔

اسٹوریز کے حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین کی جانب سے اسکرولنگ کرنے پر اسٹوریز اسکرین کے اوپر نظر آئیں گی۔

یہ تبدیلی کب تک صارفین کے لیے متعارف کرائی جائے گی، اس حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں