سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے اسنیپ اور فیس بک سے متاثر ہونے کے بعد اپنا لائیو ویڈیو کا فیچرز متعارف کروا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیس بک کے ویڈیو فیچر سے متاثر ہوکر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’انسٹاگرام‘‘ نے ویڈیو سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ اُن کا ویڈیو فیچر اب تک کے تمام فیچرز سے بڑا اور دیگر سروس سے منفرد ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لائیو ویڈیو زیادہ بڑا فیچر ہے جو اب تک اسنیپ چیٹ میں دستیاب نہیں مگر پیری اسکوپ اور فیس بک لائیو ویڈیو اس کی مثالیں ضرور ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بلاگ میں کہا گیا ہے کہ اس فیچر کے ذریعے صارف نہ صرف براہ راست ویڈیو کی سہولت حاصل کرے گا، یہ فیچر بھی دیگر لائیو اسٹریمنگ کی طرح وہ ویڈیو کو اسٹور نہیں کرے گا۔
صارف جب اپنے انسٹا گرام پر کوئی تصویر یا ویڈیو ایڈ کرے گا تو اُس کے سامنے لائیو ویڈیو کا آپشن بھی آجائے گا جسے کلک کر کے کوئی بھی یوزر آسانی سے لائیو ویڈیو چیٹ کرسکتا ہے۔
لائیو ویڈیو شروع ہونے کی صورت میں فالورز کے سامنے ایک چھوٹا سا لائیو پیچ آجائے گا جس میں کمنٹس اور لائیک کرنے کا آپشن بھی موجود ہوگا۔ کسی بھی فالور کی جانب سے لائیک یا کمنٹ کرنے پر وہ آپ کی اسکرین پر نظر آئے گا۔
انسٹاگرام میں لائیو ویڈیو اسٹریمنگ فیچر کی آزمائش آج سے شروع کی جارہی ہے جو آئندہ چند ماہ بعد اس کے تمام 50 کروڑ صارفین کےلئے دستیاب ہوگی۔ اس کے علاوہ انسٹاگرام نے اپنی ایپ میں کچھ اور اضافے کئے ہیں جن کے تحت اب صارفین ایک منٹ تک دورانئے کی ویڈیو کلپس بھی یہاں شیئر کراسکتے ہیں۔