میٹا کی زیرِ ملکیت فوٹوز اور ویڈیوز شیئر کرنے کیلیے مشہور انسٹاگرام نے یوٹیوب اور ٹک ٹاک کا مقابلہ کرنے کیلیے اہم فیچر پر کام شروع کر دیا۔
کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ریلز (Reels) کا فیچر سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے جہاں صارفین مختصر مگر جامع ویڈیوز دیکھ کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔
اس وقت انسٹاگرام پر 90 سیکنڈز سے زیادہ لمبی ریل اپلوڈ نہیں کی جا سکتی جبکہ اس کے مقابلے میں یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر یہ بندش نہیں۔
موبائل ڈویلپر اور لیکر الیسانڈرو پالوزی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دو اسکرین شارٹس شیئر کیے جس میں 3 سے 10 منٹ تک ریل اپلوڈ کرنے کا آپشن دیکھا جا سکتا ہے۔
https://twitter.com/alex193a/status/1696865320705634488?s=20
الیسانڈرو پالوزی نے کیپشن میں لکھا کہ انسٹاگرام 10 منٹ یا اس سے زیادہ پر مشتمل ریل اپلوڈ کرنے کے فیچر پر کام کر رہا ہے۔ تاہم اس بارے میں میٹا کی جانب سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
ٹک ٹاک پر 10 منٹ لمبی ریل اپلوڈ کی جا سکتی ہے جبکہ 20 منٹ کی ریل شیئر کرنے کیلیے ادائیگی کا آپشن بھی موجود ہے۔