جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

انسٹاگرام کا لائیو ویڈیو سے متعلق نیا فیچر متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

سانس فرانسسکو: سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام نے نیا فیچر متعارف کروا دیا جس کے تحت اب لائیو ویڈیو چیٹ کو منتخب صارف تک بھیجا جاسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق انسٹا گرام کو سماجی رابطے کی فوٹو ویب سائٹ کا اعزاز حاصل ہے تاہم صارفین کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے مختلف اوقات میں نت نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں۔

حال ہی میں انتظامیہ نے انسٹاگرام میں نئے فیچر کا اضافہ کیا جس کے تحت اب صارف نہ صرف لائیو ویڈیو چیٹ کرسکیں گے بلکہ اس کو مخصوص دوستوں اور دیگر گروپس میں بھی شیئر کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں: انسٹاگرام میں بیک وقت 10 تصاویر کی پوسٹنگ کا فیچر متعارف

لائیو ویڈیو چیٹ شروع ہوتے ہی اوپر ڈائریکٹ آئیکون کا آپشن نمودار ہوگا جس پر کلک کرکے منتخب لوگوں کو یہ ویڈیو بھیجی جاسکے گی، جس صارف کو ٹیگ کیا جائے گا اُس کے پاس یہ ویڈیوانباکس پیغام کی صورت میں جائے گی جسے وہ بعد میں آسانی سے دیکھ سکے گا۔

علاوہ ازیں ایک اور فیچر متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت صارف ویڈیو دیکھنے کے لیے مخصوص لوگوں کا انتخاب کرسکے گا اور اُن کے علاوہ اس ویڈیو کو کوئی دوسرا نہیں دیکھ سکے گا۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام کی جانب سے لائیو چیٹ کا فیچر گزشتہ برس نومبر میں متعارف کروایا گیا تھا جسے صارفین نے بے حد پسند کیا، اس فیچر کے تحت صارف کی لائیو ویڈیو ٹائم لائن پر خود شیئر ہوجاتی ہے جس کے بعد وہ اسے ڈیلیٹ بھی کرسکتا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند  آیا  ہے  تو اسے اپنی وال پر شیئرکریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں