بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

انسٹا گرام یا ایکس، دھونی کا پسندیدہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کون سا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے کامیاب ترین سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اپنا پسندیدہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم بتا دیا ہے۔

آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والا یا والی اس سے کسی نہ کسی طور پر وابستہ ہے۔ دنیائے کرکٹ کے تقریباً تمام ہی کھلاڑی کسی نہ کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کر رہے ہیں۔ ان ہی میں ایک نام سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کا بھی ہے۔

اس وقت لوگوں کی بڑی تعداد ایکس (سابقہ ٹوئٹر) استعمال کرتی ہے لیکن ایم ایس دھونی نے اپنا پسندیدہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام کو قرار دیا ہے اور وہ اس پلیٹ فارم کو استعمال بھی کرتے ہیں  لیکن ان کا استعمال محدود ہے۔

- Advertisement -

سابق بھارتی کپتان نے ٹوئٹر (ایکس) پر انسٹاگرام کو ترجیح دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں ٹوئٹر (ایکس) پر انسٹاگرام کو اس لیے ترجیح دیتا ہوں کیونکہ مجھے یقین ہے کہ ٹوئٹر (ایکس) پر کچھ اچھا نہیں ہوا ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ خاص طور پر بھارت میں ہمیشہ ایک پوسٹ پر تنازع بنا دیا جاتا ہے اور میں اسی لیے اس پلیٹ فارم پر نہیں ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ انسٹا گرام پر موجود ہیں لیکن وہ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا بھی کم استعمال کرتے  ہیں کیونکہ ان کے نزدیک زندگی کو پرسکون ہونا چاہیے۔

دھونی انسٹا گرام پر کبھی کبھار اپنی ذاتی زندگی کی جھلکیاں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایم ایس دھونی ہر قسم کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں اور اس وقت صرف انڈین پریمیئر لیگ میں چنائی سپر کنگ کی نمائندگی کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں