تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

انسٹاگرام لائیکس چھپانے والی سروس کی آزمائش

نیویارک: سماجی رابطے کی فوٹو شیئرنگ موبائل ایپلیکشن انسٹاگرام نے تصاویر اور ویڈیوز پر آنے والے لائیک کی تعداد کو خفیہ رکھنے کی سہولت کا دائرہ کار بڑھا دیا۔

انسٹاگرام کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’14 اکتوبر سے ہم پرائیوٹ لائیک کاؤنٹس کی سہولت کو دنیا بھر میں بڑھا رہے ہیں، اگر آپ آزمائشی سروس کا حصہ ہیں تو ایپ میں تبدیلی نظر آئے گی‘۔

کمپنی کے مطابق اب کسی بھی صارف کی شیئر کردہ فوٹو اور ویڈیو پر آنے والی پسندیدگیوں کو ماسوائے شیئر کرنے والے کے کوئی دوسرا شخص نہیں دیکھ سکے گا۔

انسٹاگرام اعلامیے کے مطابق لائیکس چھپانے کا فیچر اس سے قبل برازیل، کینیڈا، آئرلینڈ، اٹلی، جاپان اور نیوزی لینڈ میں متعارف کرایا گیا جس کا بہت اچھا نتیجہ سامنے آیا اور صارفین نے اس اقدام کو بہت زیادہ پسند کیا۔

مزید پڑھیں: انسٹاگرام آن لائن ہراسگی کے واقعات روکنے کے لیے کوشاں، فیچر متعارف کرنے کا اعلان

کمپنی کے مطابق ’یہ انسٹاگرام کی بنیادی تبدیلی ہے جسے اب دنیا بھر میں آزمائشی طور پر متعارف کرایا جارہا ہے‘۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم اس بات سے بھی بخوبی واقف ہیں کہ کئی صارفین لائیکس کی تعداد کو چھپانے کے خلاف ہیں، ایسے لوگوں کے لیے مستقبل میں کوئی خاص سروس متعارف کرائی جائے گی۔

یاد رہے کہ 18 جولائی کو انسٹاگرام نے اعلان کیا تھا کہ ہم اپنے صارفین کے ذہنی دباؤ کو ختم کرنے کے لیے کوشاں ہیں جس کے لیے ایپ میں بڑی تبدیلی لائی جائے گی۔

انسٹاگرام اور فیس بک کے ڈائریکٹر میا گارلک کا کہنا تھا کہ لائیکس (پسندیدگیاں) کی تعداد چھپانے کا فیچر آزمائشی طور پر کینیڈا کے صارفین کے لیے پیش کیا گیا، ہمارا یہ تجربہ خاصہ کامیاب رہا اور لوگوں نے اس اقدام کو سراہا۔ اُن کا کہنا تھا کہ جلد آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، آئرلینڈ، جاپان اور برازیل کے صارفین بھی اس فیچر سے استفادہ کریں گے۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں