جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

انسٹاگرام کا وہ فیچر جس کا تھا سب کو انتظار

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: فیس بک کی ملکیت انسٹاگرام نے ویب سائٹ پر براہ راست میسیجنگ کے فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے۔

انسٹاگرام صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ اب وہ ویب سائٹ سے ڈائریکٹ میسیجنگ کر سکیں گے، کمپنی نے براہ راست میسیجنگ کے فیچر کو آزمائشی بنیادوں پر متعارف کروایا ہے اور تجربہ کے بعد اسے عوامی سطح پر لایا جائے گا۔

کمپنی نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اس وقت ویب سائٹ سے براہ راست میسیجنگ کے عمل کو آزمائشی مراحل سے گزارا جارہا ہے جس کے تحت صارفین ویب سائٹ سے ڈائریکٹ میسیج بھیج اور وصول کر سکیں گے۔

فیس بک نے اس حوالے سے انسٹاگرام کو گزشتہ سال اجازت دی تھی جس کے بعد ڈائریکٹ میسیجنگ فیچر کی تیاری شروع کی گئی۔

واضح رہے کہ اس وقت موبائل ایپلی کیشن پر انسٹاگرام کے صارفین ڈائریکٹ میسیج کرتے ہیں لیکن ویب سائٹ کے ذریعے براہ راست میسیجنگ کا کوئی باقاعدہ منظور شدہ فیچر نہیں ہے البتہ دیگر طریقوں سے بعض افراد ویب سائٹ سے پیغام رسانی کرتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں