ویسے تو دنیا بھر میں گوگل کو انٹرنیٹ پر کچھ بھی سرچ کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، تاہم اب یہ ٹرینڈ تیزی سے تبدیل ہورہا ہے، جس کی وجہ سے گوگل کو اپنی اجارہ داری قائم نہ رکھ پانے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔
حالیہ عرصہ میں سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے صارفین کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اور اب اس کی بڑھتی مقبولیت گوگل سرچ انجن کیلئے بھی خطرہ کا باعث بن رہی ہے اور اسے نوجوانون کو کھینچنے کیلئے سوچ بچار پر مجبور کردیا ہے۔
گوگل کے اندرونی ڈیٹا کے مطابق 25 سال کی عمر کے لگ بھگ 40 فیصد افراد گوگل سرچ اور میپس کے مقابلے میں سرچنگ کے لیے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کو ترجیح دینے لگے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل پر یہ 7 چیزیں سرچ کرنے سے گریز کریں
گوگل کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے ٹک ٹاک نے نوجوان افراد میں انٹرنیٹ سرچز کا رجحان بھی بدلنا شروع کردیا ہے جس نے کمپنی کو فکرمند کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرچ انجن نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے منصوبہ بندی بھی کی ہے اور سرچ انجن میں ایسی تبدیلیوں پر غور کیا جارہا ہے جو نوجوانوں کی توجہ کھینچ سکیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے گوگل اور فیس بک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔