حج 2024 میں عازمین کی سہولت کے لیے سعودی عرب کی حکومت نے کئی اقدامات کیے ہیں اور انہیں ہدایات جاری کی ہیں۔
مناسک حج کا آغاز جمعہ 14 جون سے ہو رہا ہے۔ رواں سال حج کے لیے سعودی حکومت نے کئی اقدامات کیے ہیں جن کا مقصد عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنا ہے۔
وزارت حج نے حج سیزن کے دوران حجاموں کو بھی صحت ضوابط کا پابند کیا ہے جب کہ عازمین حج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف اجازت یافتہ حجاموں سے بال کٹوائیں۔
- Advertisement -
واضح رہے کہ عمرے کی ادائیگی اور حج اراکین کی تکمیل کے بعد احرام سے باہر آنے سے قبل حلق کرانا (مردوں کے لیے سر کے بال منڈوانا، یا ایک چوتھائی سر کے بال کٹوانا اور خواتین کے لیے بھی ایک پور کے برابر چوتھائی سر کے بال کٹوانا لازمی ہوتا ہے)۔