اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اوگرا نے وفاق سمیت چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو پیٹرول کی فراہم یقینی بنانے کے لیے مراسلہ ارسال کردیا، مراسلے میں پیٹرول پمپس پر بلا تعطل پیٹرول اور ڈیزل پہنچانے کے احکامات جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ملک میں جاری پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ، پنجاب، کے پی کے، بلوچستان، گلگت اور اسلام آباد کے چیف سیکریٹریز کو پیٹرول کی فراہم یقینی بنانے کے لیے مراسلہ ارسال کردیا۔

اوگرا نے مراسلے میں کہا کہ چیف سیکریٹریز اپنے صوبے کے تمام پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات چیک کرنے کے انتظامات کریں اور پیٹرول پمپس پر بلا تعطل پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ یٹرول پمپس پر پیٹرول کی کمی کی رپورٹس سامنے آرہی ہیں، پیٹرول پمپس پر مصنوعی قلت پیدا کرکے عوام کو پریشان کیا جارہا ہے۔

اوگرا حکام نے کہا ہے کہ منسٹری آف انرجی کی جانب سے جاری احکامات کی روشنی میں او ایم سیز کو پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل ترسیل کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

ایسے تمام پیٹرول پمپس کے خلاف کاروائی کی جائے جو پیٹرول اور ڈیزل کی مصنوعی قلت پیدا کررہے ہیں اور ایسے تمام پیٹرول پمپس و آوٹ لٹس کی لسٹ اوگرا کو فراہم کی جائے تاکہ ان کے خلاف کاروائی کی جاسکے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں