پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں ڈرائیوروں کےلیے ہدایت جاری!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی محکمہ ٹریفک نے کنگ فہد روڈ کی اصلاح و مرمت کا کام شروع ہونے کے بعد شہریوں کیلئے ہدایت جاری کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کی جانب سے شہریوں کےلیے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، سعودی محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ مشرقی ریجن میں سنیچر سے کنگ فہد روڈ کی اصلاح و مرمت شروع ہوگی ہے۔

کنگ فہد روڈ کے 20 کلومیٹر طویل حصے کی مرمت کا کام جاری ہے لہذا ڈرائیور حضرات متبادل راستے کا انتخاب کریں۔

محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ مرمتی کام شاہی ہال کے چوراہے سے لے کر ابوحدریہ روڈ تک ہوگا، آنے جانے والے دونوں ٹریکوں پر کام کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں