کوئٹہ: بلوچستان میں حساس اداروں نے تاریخ ساز کاروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ تنظٰیم ’را‘ کا آن ڈیوٹی افسرگرفتارکرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو حساس اداروں نے تحویل میں لے کرنامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔
سیکیورٹی ایجنسیز کے مطابق بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے میں ’را‘ کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے تھے، مذکورہ را کے ایجنٹ سے تحقیقات جاری ہیں اورچند دنوں میں معلومات شیئر کی جائیں گی۔
سیکیورٹی فورسز کے مطابق بلوچستان میں ’را‘ کے آن ڈیوٹی افسرکاگرفت میں آجانا ان کی تاریخ ساز کامیابی ہے۔