پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

لاہور جوہرٹاؤن دھماکے میں ملوث مبینہ دہشت گرد گرفتار، گاڑی لاہور منتقل کرنے کا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: حساس اداروں نے لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملوث مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے ، ملزم نے دوران تفتیش گاڑی لاہور منتقل کرنے کا اعتراف کیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور جوہرٹاؤن دھماکے کی تحقیقات جاری ہے، حساس اداروں نے مبینہ دہشت گرد سجادحسین کو منڈی بہا الدین سے گرفتار کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے گاڑی لاہور منتقل کرنے کا اعتراف کرلیا، جس کے بعد ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب حساس اداروں نے ایک کارمکینک کو بھی حراست میں لیا ہے ، کار مکینک پر بھی دھماکے میں ملوث ہونے کا شبہ ہے جبکہ پولیس نے3مشکوک افراد کوحراست میں لیاتھا اور سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا تھا۔

گذشتہ روز تحقیقاتی اداروں نے لاہور دھماکے کے مبینہ ماسٹرمائنڈ کی شناختی دستاویزات حاصل کیں تھیں، دستاوِیزات میں شناختی کارڈ، لائسنس اور تصاویر شامل تھیں۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق پیٹر ڈیوڈ پال 25 سال سے بحرین میں مقیم تھا، شناختی کارڈ کے مطابق پیٹر ڈیوڈ ‏پال کی تاریخ پیدائش 1964 ہے۔ ‏ مبینہ ملزم کا شناختی کارڈ 22 اپریل 2029 تک کارآمد ہے جب کہ ملزم کا عارضی اور مستقل پتہ ‏محموداباد کا ہی درج کیا گیا۔ ‏

ڈیوڈ نےڈرائیونگ لائسنس کراچی کلفٹن برانچ سے حاصل کیاتھا۔ پیٹر ڈیوڈ پال چار مرتبہ کلفٹن ‏ڈرائیونگ لائسنس برانچ گیا۔ پہلی مرتبہ بک لائسنس کو کارڈ لائسنس میں تبدیل کروایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں