اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ کارروائی لاہور ، راولپنڈی،ڈی جی خان،ساہیوال اور گوجرانوالہ میں کی گئی، دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد، خودکش جیکٹ،ڈیٹونیٹر،ہینڈگرنیڈ ، گولیاں، نقدی ،فون برآمد کرلیا ہے۔دہشت گردوں کی شناحت شعیب رفیق،با قر،ظائر،شہزاد،افضل اور آصف کے نام سے ہوئی۔

حکام نے کہا کہ دہشت گردوں کی شناحت شعیب رفیق،با قر،ظائر،شہزاد،افضل اور آصف کے نام سے ہوئی، دہشت گردوں کے خلاف 5 مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے238 کومبنگ آپریشنز کے دوران 33 مشتبہ افراد گرفتار کیے، کومبنگ آپریشنز میں11ہزار41افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں