کراچی: شاہراہ فیصل پرگاڑی کی ٹکر سے حساس ادارے کا افسر جاں بحق ہوگیا، ملزم وزیراعلیٰ ہاوٗس کے افسر کا بیٹا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی معروف شاہراہ فیصل پرتیزرفتارکارکی ٹکر سے حساس ادارے کا افسر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
فیروزآباد تھانے کی پولیس کے مطابق جس کار سے حادثہ پیش آیا اسے وزیراعلیٰ ہاوٗس کے افسراحمد مختیارکا بیٹا ڈرائیو کررہا تھا اور اس نے گرفتاری کے وقت پولیس افسران کوسنگین نتائج کی دھمکیا بھی دیں۔
- Advertisement -
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے مبینہ طور پرکسی نشہ آور شے کا اسعتمال کررکھا تھا جس کے سبب وہ مکمل طور پراپنے ہواس میں نہیں تھا، ملزم کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی حساس ادارے کے اعلیٰ افسران فیروزآباد تھانے پہنچ گئے ہیں جہاں واقعے کی ابتدائی تحقیقات کا جائزہ لیا جارہاہے۔