تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

ذہانت کا امتحان : پانی کی مقدار کس گلاس میں سب سے زیادہ ہے؟

پہیلیاں بوجھنا دراصل ہمارے دماغ کو متحرک اور فعال کرتا ہے جس سے اس کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ تصویری یا لفظی پہیلیاں بوجھنا دماغ کے لیے ایک اچھی خاصی مشق ہوتی ہے۔

اگر آپ کا شمار بھی ان لوگوں میں ہوتا ہے جو ذہن کی ورزش کے لیے پہیلیاں بہت پسند کرتے ہیں اور اس سرگرمی میں دلچسپی لیتے ہیں تو یہ تصویری پہیلی آپ ہی کے لیے ہے۔

آج آپ کے لیے ایسی ہی ایک تصویری پہیلی پیش کی جارہی ہے جسے بوجھنا آپ کی ذہانت کی نشاندہی کرے گا۔

پہیلیاں سلجھانے سے صرف بچوں کی ذہنی صحت ہی اچھی نہیں ہوتی بلکہ بڑے بھی اس سے مستفید ہوتے ہیں، اسی لیے آج ہم آپ کے سامنے ایک ایسی پہیلی لائے ہیں جسے سلجھانے کیلئے آپ کو ذرا ہٹ کر سوچنا پڑے گا۔

نیچے دی گئی تصاویر میں چار پانی کے گلاس رکھے ہوئے ہیں جس میں سے ایک گلاس میں قینچی ہے ، ایک میں پیپر کلپ، ایک میں ربر جبکہ آخری گلاس میں گھڑی رکھی ہوئی ہے۔

اب کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ چاروں گلاس میں سے زیادہ پانی کس گلاس میں ہوگا؟ کیا آپ اب تک اس پہیلی کو حل نہیں کرنے میں لگے ہوئے ہیں؟

یہ دماغ کو ہلا دینے والی تصویر ہے، اگر آپ کو اب تک اس پہییلی کا جواب نہیں ملا تو ہم آپ کی اس الجھن کو سلجھا دیتے ہیں۔

درست جواب دیکھیں














ساری چیزوں میں سے پیپر کلپ ایک واحد چیز ہے جو گلاس میں موجود کم اسپیس لے گی کیونکہ پیپر کلپ سائز میں باقی دی گئی چیزوں میں سب سے چھوٹا ہے، اور اگر آپ چاروں گلاسوں سے چیزیں نکال دیں گے تو سب سے زیادہ پانی پیپر کلپ والے گلاس میں نظر آئے گا۔

کیا آپ درست جواب تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے تھے؟ کمنٹس سیکشن میں ضرور بتائیں۔

Comments

- Advertisement -