جمعہ, جولائی 5, 2024
اشتہار

کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باوجود گرمی کی شدت کم نہ ہوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں گرمی کی شدت کم نہ ہوسکی اور حبس کی کیفیت برقرار ہے جبکہ محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت چالیس ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود ہے اور سمندری ہوائیں بھی بحال ہوگئیں لیکن گرمی کی شدت کم نہ ہوسکی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا درجہ حرارت اس وقت 35 سینٹی گریڈ ہے اوراس کی شدت چالیس ڈگری محسوس کی جارہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب پینسٹھ فیصد ہے۔۔ جس کی وجہ سے حبس کی کیفیت برقرار ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب ملک کے بیشتر شہروں میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب ہے، ڈی آئی خان میں درجہ حرارت پینتالیس ڈگری ہے،بہاول پور، جھنگ میں 44 ، فیصل آباد ملتان سرگودھا میں 43 ، سبی 41 ، دادو لاڑکانہ اور جیکب آباد میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گی

لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت انتالیس ڈگری، پشاور میں اکتالیس اورکوئٹہ میں اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اسلام آباد اورگردو نواح میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا جبکہ پنجاب ،خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم رہے گا۔

سندھ ، بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم گرم رہے گا جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں