ہفتہ, اکتوبر 19, 2024
اشتہار

کراچی میں انٹر امتحانات : بارہویں جماعت کا پہلا پرچہ مقررہ وقت سے پہلے سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : میٹرک کی طرح انٹرمیڈیٹ کے امتحانات بھی مذاق بن گئے، آج بارہویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ مقررہ وقت سے پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں انٹر امتحانات کا آغاز ہوگیا ، آج صبح کی شفٹ میں بارہویں ویں جماعت کا انگریزی لازمی کا پرچہ لیا جارہا ہے اور شام کی شفٹ میں بارہویں جماعت کا فزکس کا امتحان لیا جائے۔

امتحانات کے دوران پرچہ آؤٹ ہونے کا سلسلہ روکا نہ جا سکا، فول پروف انتظامات اورواٹرمارک بھی کام نہ آیا اور حسب روایت آج بارہویں جماعت کا پرچہ مقررہ وقت سے پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

- Advertisement -

نقل مافیا نے پرچے کے آغاز سے قبل ہی نگریزی کا حل شدہ پرچہ واٹس اپ گروپ میں شیئر کردیا۔

انٹر کے امتحانات صبح وشام کی شفٹوں میں لیے جا رہے ہیں ، جن میں ایک لاکھ انتالیس ہزارطلبہ شرکت کریں گے۔

صبح میں پری انجینئرنگ،پری میڈیکل اورہوم اکنامکس گروپ کا امتحان ہوگا جبکہ شام کی شفٹ میں جنرل سائنس گروپ کے پرچے ہوں گے۔

انٹر امتحانات کے لئے ایک سواسی امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ، جس میں سے 26 امتحانی مراکزحساس قرار دے کررینجرز تعینات کی گئی ہے۔

دوسری جانب خیرپور میں گیارہویں جماعت کا فزکس کا پرچہ وقت سے پہلے آؤٹ ہوگیا، پرچہ واٹس ایپ کےمختلف گروپس میں وقت سے15منٹ پہلے پہنچا۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں