مستونگ: لیویز فورس نے بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے 3 مسروقہ گاڑیاں اور اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر محمد اکرم کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ سے بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان قومی شاہراہوں پر ڈکیتی، گاڑیاں چھیننے میں ملوث تھے۔
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق ملزمان گاڑی چھین کر فرار ہورہے تھے، تعاقب پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، تعاقب کرنے پر لیویز فورس کی گاڑی الٹنے سے 3 اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔
- Advertisement -
اسسٹنٹ کمشنر کا مزید بتانا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے گاڑی برآمد کی گئی، ملزمان کی نشاندہی پر مزید 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جس سے 2 مسروقہ گاڑیاں برآمد کی گئیں، ملزمان مسروقہ گاڑیاں رنگ کر کے نوشکی، خضدار میں بیچتے تھے۔