گجرات کے گاؤں میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں بین الصوبائی منشیات فروش اپنے ساتھی سیمت مارا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گجرات کے گاؤں ہنج میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں اشتہاری ملزم فیصل عرف فیجی 4 ساتھیوں سمیت مارا گیا۔
ڈی پی او گجرات ملک عرفان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بین الصوبائی منشیات فروش فیصل شہزاد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، پولیس نے سرچ آپریشن مکمل کر کے علاقہ کلیئر کردیا۔
اس سے قبل پولیس نے اسی منشیات اسمگلر کے ڈیرے پر چھاپہ مارا تھا جس کے نتیجے میں ملزمان فیصل نے فائرنگ کر دی جس سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم فیصل پہلے بھی دو پولیس مقابلوں میں لاہور پولیس سمیت کئی اہلکاروں کو زخمی کر چکا ہے جبکہ ریکارڈ یافتہ ملزم فیصل کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔