جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی یا نہیں ؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزیرتعلیم کانفرنس5 نومبر کو ہوگی ، جس میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق فیصلہ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی وزیرتعلیم کانفرنس5 نومبرکو ویڈیو لنک پر ہوگی ، وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کانفرنس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اپریل سے اگست تک تعلیمی سال پرگفتگو ہوگی جبکہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات سےمتعلق فیصلہ متوقع ہے۔

خیال رہے کورونا کی دوسری لہر کے شروع ہوتے ہی اسکولوں میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

گذشتہ روز وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹرمراد راس نے اسکولوں کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا تھا کرونا صورتحال کاروزانہ کی بنیاد پرجائزہ لیا جا رہا ہے، پنجاب بھر کے اسکولوں میں روزانہ کوروناٹیسٹ کئےجا رہے ہیں۔

مراد راس کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے میں کوروناکیسزمیں اضافہ ہوا،مگر حالات قابومیں ہیں، پنجاب میں اسکولز بندکرنےکاتاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، ایس او پیزپرعملدرآمد کویقینی بناناانتہائی اہم ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں