بھارت کے تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نتائج آتے ہی افسوسناک واقعات رونما ہوئے، چند گھنٹوں کے دوران 3 طالب علموں نے انتہائی قدم اُٹھا لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلا واقعہ ناگول علاقے میں رونما ہوا جہاں 17 سالہ اروندھتی نے نتائج میں ناکامی پر مایوس ہوکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
دوسرا واقعہ پیٹ بشیر آباد پولیس اسٹیشن کے حدود میں رونما ہوا، جہاں 17 سالہ سدھا پرگیہ جو گنڈلہ پوچم پلی کی رہنے والی تھی، ابھی نتائج جاری نہیں ہوئے تھے لیکن اسے امتحان میں ناکامی کا خوف لاحق تھا۔ جس کے باعث اس نے بھی انتہائی قدم اُٹھالیا۔
تیسرا واقعہ بورا بنڈہ کے علاقے میں رونما ہوا، جہاں 17 سالہ پرشانت یادو انٹرمیڈیٹ کے چار مضامین میں ناکام ہوگیا تھا، جس پر دلبرداشتہ ہوکر اس نے بھی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی بھارت کے تلنگانہ کے پداپلی ضلع میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا تھا۔ 26 سالہ نوجوان لڑکی نے ملازمت نہ ملنے پر زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتولہ کی شناخت چندو پرتیوشا کے طورپر کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پرتیوشا نے ایم کام کیا تھا اور بینک یا سرکاری ملازمت کے لئے کوششوں میں مصروف تھی۔
کینیڈا: بس اسٹاپ پر کھڑی بھارتی طالبہ فائرنگ سے ہلاک
لڑکی کو کوششوں کے باوجود بھی کوئی ملازمت نہ مل سکی، جس کے باعث وہ بہت زیادہ مایوسی کا شکار ہوگئی، ملازمت کے حصول میں ناکامی کے باعث اس نے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔