پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ڈالر کتنا مہنگا ہوا؟ ہفتہ واری رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 49 پیسے مہنگا ہوا۔

رواں ہفتے کے دوران انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 49 پیسے اضافہ ہوا ہے، جب کہ رواں ہفتے انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 20 پیسے پر بند ہوا، گزشتہ جمعے کو ڈالر 281 روپے 71 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا، اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے میں ڈالر 1 روپے اضافے سے 286 روپے میں فروخت ہوا، جب کہ گزشتہ جمعے کو ڈالر 285 روپے میں فروخت ہوا تھا۔

ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث دیگر کرنسیوں کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ایک ہفتے میں یورو کی قیمت 3 روپے اضافے سے 302 سے بڑھ کر 305 روپے ہو گئی۔

ایک ہفتے کے دوران پاؤنڈ 6 روپے اضافے کے بعد 342 سے بڑھ کر 348 روپے کا ہو گیا، جب کہ سعودی ریال 75 روپے 70 پیسے پر مستحکم رہا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں