اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

کورونا ایس او پیز کے حوالے سے سندھ حکومت کا ایک اور حکم نامہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کورونا ایس او پیز کے حوالے سے سندھ حکومت کا ایک اور حکم نامہ سامنے آگیا ، جس میں انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد مسافروں کو بٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ سےمتعلق نیاحکمنامہ جاری کردیا، حکمنامے میں کوروناایس اوپیزپرعمل درآمد کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے آئی جی، کمشنرز،ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کے حکام کو بھی خط لکھا ، جس میں کہا گیا ہے کہ ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر وبائی امراض ایکٹ کے تحت جرمانےوسزادی جائے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کا کہنا ہے کہ انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ میں50فیصدمسافرسفر کریں گے، زیادہ مسافربٹھانےوالی گاڑیوں کےخلاف کارروائی ہوگی۔

خیال رہے سندھ حکومت نے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے صوبے بھر میں پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 6 اپریل سے شادی سمیت ہر قسم کی تقریب پر پابندی عائد کردی تھی جبکہ کاروباری مراکز بھی 8 بجے بند ہوں گے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے وفاق سے 2 ہفتے کےلیے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اہم ترین

مزید خبریں