تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

دبئی کے ولی عہد کا دلچسپ کارنامہ

ابوظہبی: دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے برج خلیفہ سے متعلق حیران کن تصویر سوشل میڈیا پر شیئرکرکے سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے ولی عہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت برج خلیفہ سے متعلق ایک دلچسپ تصویر شایع کی جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شیخ حمدان کے اسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح آسمانی بجلی برج خلیفہ کی چوٹی سے ٹکرایا۔ خیال رہے کہ بارش کے دوران آسمانی بجلی کے عکس کو کیمرے کی آنکھ میں قید کرنا ایک کٹھن مرحلہ ہوتا ہے۔

تاہم ولی عہد نے حیرت انگیز تصوریر شیئرکرکے سب کو حیران کردیا۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث جزوی طور پر نظام زندگی متاثر بھی ہوا۔

View this post on Instagram

#Lightning hotspot

A post shared by Fazza (@faz3) on

Comments

- Advertisement -