تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بابر اور شاہین کا دلچسپ ٹاکرا

پی ایس ایل کی دو مضبوط ٹیمیں آج ٹرافی کی جنگ لڑیں گی، دونوں ٹیمیں پہلی بار چیمپئن بننے کا خواب سجائے میدان میں اتریں گی۔

اعصاب کی جنگ اور نفسیاتی دباؤ کے ساتھ ساتھ بہترین کارکردگی کا چیلنج بھی کھلاڑیوں کو درپیش ہوگا۔ایک جانب ایونٹ کے سب سے بہترین بولر شاہین شاہ آفریدی ہیں تو دوسری طرف رنز کی مشین بابر اعظم ہیں۔

اوپنر بابراعظم پی ایس ایل کے ٹاپ اسکورر رہیں تو ایسے میں ان کا شاہین آفریدی سے ٹاکرا دلچسپ ہوگا۔ سوشل میڈیا صارفین بھی انہی دو پلیئرز میں ٹاکرے کی توقع لگائے بیٹھے ہیں۔

ٹوئٹر پر شاہین اور بابر ٹاپ ٹرینڈنگ میں ہیں۔ دونوں پلیئرز کا پی ایس ایل میں مسلسل تیسرے سال آمنا سامنا ہے جس میں بابر کا پلڑا بھاری رہا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہین آفریدی ایک بار بھی بابر کو آؤٹ نہیں کر سکے۔

سال 2018 کے ایونٹ میں بابر نے 8 گیندوں پر 16 رنز جڑے جب کہ 2019 میں 3 گیندوں پر 2 رنز بنائے۔ 2020 میں بابر اعظم نے شاہین آفریدی کی 17 گیندیں کھیل کر 27 رنز بنائے جس میں 4 چوکے بھی شامل تھے اور وہ ایک بار بھی آؤٹ نہیں ہوئے۔

بابر اعظم نے 10 اننگز میں 51 کی اوسط سے سب سے زیادہ 410 رنز بنائے ہیں جس میں 4 نصف سنچریاں ہیں۔ شاہین آفریدی نے 11 میچوں میں 17 وکٹیں حاصل کیں اور 18 رنز کے عوض 4 وکٹیں ان کا بہترین بولنگ اسپیل رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -