تازہ ترین

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں دلچسپ صورتحال

الیکشن کمیشن کی جانب سے 25 منحرف اراکین کو نااہل قرار دے کر ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے کے بعد سیاسی پارٹیوں کی پوزیشن دلچسپ ہوگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے کر پی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کیے جانے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اپنی اکثریت کھو بیٹھے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے 371 کے ایوان میں حمزہ شہباز کو اب صرف 172 ووٹوں کی حمایت باقی رہ گئی ہے جب کہ انہیں وزیراعلیٰ کے عہدے پر برقرار رہنے کیلیے 186 اراکین کی حمایت درکار ہے۔

نئی صورتحال میں پی ٹی آئی کے 158 ارکان ہیں اور 5 مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 163 ہوجائے گی۔

پنجاب اسمبلی میں ق لیگ کے 10 اراکین ہیں جب کہ 2 آزاد اراکین ہیں اس طرح ایوان میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اتحاد کو 175 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے منحرف اراکین کو نا اہل قرار دیدیا

موجودہ صورتحال میں اگر دوبارہ وزیراعلیٰ کا الیکشن اسی ایوان میں ہوتا ہے تو اگلا وزیراعلیٰ کون ہوگا اس کے بارے میں کوئی پیشگوئی فی الحال ممکن نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -