اسلام آباد : ایڈیشنل سیشن جج نے ریلی نکالنے اور دفعہ 144کی خلاف ورزی پر مقدمے میں پی ٹی آئی کے 6رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چھ رہنماؤں نے عبوری ضمانتوں کے لیے عدالت سے رجوع کیا، اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں سیف اللہ نیازی، علی اعوان،راجہ خرم،فیصل جاوید،صداقت عباسی اور شہزاد وسیم نے ضمانتوں کی درخواستیں دائر کی۔
ملزمان کی جانب سے درخواست ضمانتیں سردار مصروف،فیصر جدون،مرتضی طوری، خالد یوسف، مرزا عاصم اور مبشر نجیب نے دائر کیں
ملزمان کے خلاف تھانہ آبپارہ میں ریلی نکالنے پر 22 اگست کو مقدمہ درج کیا گیا تھا، وکلاء نے کہا ملزمان کے خلاف مقدمہ بے بنیاد ہے، مقدمہ میں تمام دفعات قابل ضمانت ہیں۔
وکلاء کا کہنا تھا کہ ریلی پرامن تھی پورے پاکستان نے دیکھا صرف دبانے کے لیے مقدمہ درج کیا گیا، ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور کی جائیں۔
ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر نے درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے 6رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔
اسلام آباد:فیصل واوڈا ،علی نواز اعوان ،اورراجہ خرم نواز ،صداقت عباسی ،شہزاد وسیم ،سیف اللہ نیازی اور فیصل جاوید کی عبوری ضمانت منظور کی گئی۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت 20،20ہزار مچلکوں کے عوض منظور کی۔