بنگلادیش میں عبوری حکومت نے 15 اگست کو قومی یومِ سوگ کی عام تعطیل منسوخ کر دی ہے۔
یہ فیصلہ منگل کو چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کی زیر صدارت کونسل آف ایڈوائزرز کے اجلاس میں کیا گیا۔
اس بات کا اعلان چیف ایڈوائزر کے دفتر سے ایک میڈیا بیان میں کیا گیا جس میں کہا گیا کہ قومی یوم سوگ کے لیے اعلان کردہ 15 اگست کو ہونے والی عام تعطیل کو منسوخ کرنے کے فیصلے کی منظوری منگل کے روز کونسل آف ایڈوائزرز کے اجلاس میں دی گئی۔
اس حوالے سے سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کے دوران وسیع اتفاق رائے کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا۔
قبل ازیں، داخلہ امور کے مشیر بریگیڈیئر جنرل (ر) ایم سخاوت حسین نے کہا کہ 15 اگست کو نظم و نسق برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی ایک قابل ذکر تعداد تعینات کی جائے گی ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کوئی بھی خلل پیدا نہ کرے۔
واضح رہے کہ 15 اگست کو شیخ مجیب الرحمان کی برسی پر ہر سال ملک میں یومِ سوگ منایا جاتا ہے۔