جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

عبوری وزیراعظم ایل این جی معاملات میں‌ ملوث ہیں، بابر اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنماء بابر اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگ میں کوئی ایسا شخص نہیں جو وزیراعظم بن سکے، عبوری وزیراعظم کے لیے نامزد ہونے والے والا شخص ایل این جی معاملات میں ملوث ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ اسٹیٹس کو اور مفلوج حکومت نہیں چل سکتی، عبوری وزیراعظم کے لیے نامزد ہونے والے شخص کا نام ایل این جی کیس میں ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ شاہد خاقان عباسی کے عبوری وزیراعظم آتے ہی قطر سے ہونے والی ایل این جی ڈیل کے بارے میں پوچھا جائے کیونکہ اس معاملے میں اُن کا کردار عیاں ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے میاں محمد نوازشریف کی بطور وزیراعظم نااہلی کے بعد مسلم لیگ ن قائد ایوان کے لیے مختلف ناموں پر غور کررہی ہے، اب تک سامنے والی اطلاعات کے مطابق عبوری وزیراعظم کے لیے شاہد خاقان عباسی جبکہ مستقل وزیراعظم کے لیے شہباز شریف کے نام فائنل کیے گئے ہیں۔

واضح رہے پاناما لیکس سامنے آنے کے بعد سپریم کورٹ میں شریف خاندان کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا، عدالتِ عظمیٰ نے پاناما کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی جس میں وزیراعظم کی دبئی میں نوکری اور ماہانہ تنخواہ کے کاغذات تفتیشی افسران کے ہاتھ لگے ، اس طرح میاں محمد نوازشریف کو آئین کے آرٹیکل 62 / 63 پر پورا نہ اترنے اور قوم سے غلط بیانی کرنے پر نااہل قرار دیا گیا۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں