ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

بھارت نے سی پیک روکنے کے لیے کلبھوشن بھیجا لیکن ناکام رہا: احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک ٹیک آف پوزیشن پر آگیا ہے، بھارت نے سی پیک روکنے کے لیے کلبھوشن بھیجا لیکن ناکام رہا، 2025 تک پاکستان دنیا کی 25 معیشتوں میں شامل ہوجائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی یونیورسٹی کے سب کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک میں تبدیلی آچکی ہے، آج بھی پاکستان دودھ کی پیداوار میں دنیا کے 5 ویں نمبر پر ہے، ہماری معیشت دینا کی کامیاب معیشتوں میں شامل ہوجائے گی۔

الیکشن قریب آتے ہی احتساب کے نعرے لگائے جاتے ہیں: احسن اقبال

انہوں نے کہا کہ بھارت نے سی پیک روکنے کے لیے کلبھوشن بھیجا لیکن اب کوئی سازش، کوئی کھیل ہمیں ترقی سے نہیں روک سکتا، وقت آگیا ہے ہم ٹیک آف پوزیشن پر ہیں۔

خیال رہے کہ آج دوپہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ الیکشن قریب آتے ہی احتساب کے نعرے لگائے جاتے ہیں، نواز شریف عدالتوں میں پیش ہوسکتے ہیں تو مشرف بھی عدالتوں میں پیش ہوں گے، پاکستان کے عوام کو اب اور بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا، چند عناصر پروپیگنڈے کر رہے ہیں جن کا اثر عوام پر نہیں ہو رہا۔

سیاست دانوں نے اگر زبانیں کھولیں تو ملک میں افراتفری پھیل جائے گی: احسن اقبال

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی کمرتوڑ دی ہے، ملک میں امن بحال ہے، کراچی میں جہاں بھتے کی پرچیاں چلتی تھیں وہاں پی ایس ایل کا میچ ہو رہا ہے، یقین دلاتا ہوں حکومت اپوزیشن کے ساتھ نگراں حکومت پر اتفاق کرے گی، تاثر دیا جا رہا ہے اتفاق نہیں ہوگا کوئی اور نگراں حکومت بنائے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیےسوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں